5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری، 50 میگا پیکسل کیمرہ، شیاؤمی کا انتہائی سستا فون لانچ

5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری، 50 میگا پیکسل کیمرہ، شیاؤمی کا انتہائی سستا فون لانچ

ایک نیوز: شیاؤمی نے بجٹ رینج والے  ریڈ می 12 4جی اور ریڈ می 12 5جی فون   لانچ  کردئیے۔ 
رپورٹ کے مطابق سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے بجٹ رینج والے  ریڈ می 12 4جی اور ریڈ می 12 5جی فون   لانچ  کردئیے ہیں۔ اس کے 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت  تقریبا 25 ہزار روپے ہوگی جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی ویرینٹ کو 32 ہزار روپے میں  مل سکے گا۔
ریڈ می 12 4G فون ایم آئی یو آئی 14 اینڈرائڈ 13 پر مبنی ہے اور یہ ایم آئی یو آئی ڈائلر کے ساتھ بھی آتا ہے۔ میڈیا ٹیک ہیلیو جی 88 پروسیسر اس 4 جی فون میں دستیاب ہے۔ اس فون میں 90Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.79 انچ FHD+ ڈسپلے ہے۔ گلاس بیک پینل کے ساتھ آتا ہے، جس کی وجہ سے یہ فون بہت خوبصورت نظر آتا ہے۔
کیمرے کی بات کریں تو اس فون میں 50 میگا پکسل پرائمری کیمرہ کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرہ ہے۔ فون کے فرنٹ میں 8 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ پاور کے لیے، ریڈ می 12 4G فون میں 5000  ایم اے ایچ بیٹری ہے، جو 18W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ آتی ہے۔
ریڈ می 12 5G کے بارے میں ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جو Snapdragon 4 Gen 2 5G پروسیسر سے لیس ہے۔ 5G فون کا ڈسپلے 4G ویرینٹ جیسا ہی ہے۔