ایک نیوز: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور اور کراچی سمیت بڑے شہروں کے 11 ہزار افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے۔پہلی فہرست میں بڑے صنعتکار ، ملز مالکان ، تاجر اور پراپرٹی ڈیلرز بڑی تعداد میں شامل جبکہ ایک ہفتے کے اندر دستاویزات جمع کروانا ہونگی۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل افراد کاروبار کی رفتار سے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوروں کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں، ٹیکس نوٹس پر ایک ہفتے میں دستاویزات دینا ہوں گی۔