ایک نیوز: چترال کی صورتحال پر پروپیگنڈہ کرنے والوں کو چترال کی عوام اور سیاحوں نےردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چترال کے علاقہ دروش میں زندگی رواں دواں ہے، حالات پرامن ہیں اور بازاروں میں چہل پہل ہے۔
رپورٹ کے مطابق چترال کی عوام نےپرجوش طریقہ سے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔ عوام کا کہنا ہےکہ پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے بڑی بہادری سے چترال میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کو مار بھگایا۔ چترال ایک پرامن علاقہ ہے اور یہاں کسی دہشتگرد کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم پاک فوج، فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
عوام کا مزید کہنا ہےکہ چترال کے امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ مقابلہ کرے گی۔ افغانی بھائیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔
سیاحوں کا کہنا ہےکہ چترال کے علاقہ دروش میں زندگی رواں دواں ہے۔ حالات بالکل پرامن ہیں اور بازاروں میں چہل پہل ہے، سیاحوں سے درخواست ہے کہ وہ بے خوف ہو کر چترال آئیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-09/news-1694245682-5971.mp4