جلاؤ گھیراؤ کیس،خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانتوں کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

Sep 09, 2023 | 12:39 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عدالت نے ملزمہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانتوں کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔جناح ہاؤس سمیت دیگر مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ  کیس میں عدالت نے ملزمہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانتوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

فیصلہ میں کہا گیا ہےکہ ملزمان نئی دفعات کی روشنی میں دوبارہ ضمانتیں دائر کرے،عدالت  درخواست ضمانتوں کو نمٹانے کا حکم دیتی ہے۔پراسکیوٹر نے بتایا کہ درخواستوں کے زیر سماعت ہونے کے دوران مقدمے میں نئی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

مزیدخبریں