ایک نیوز: آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے اپنی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے سابق اوپنر ایڈم گلکرسٹ اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے شرکت کی۔اس موقع پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے آسٹریولی کرکٹر سے سوال کیا کہ ورلڈکپ کون جیتنے والا ہے؟ بھارت، پاکستان یا انگلینڈ؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ فائنل آسٹریلیا اورپاکستان کا ہوگا۔
قبل ازیں سابق آسٹریلوی کرکٹر گلین میک گرا، انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی جبکہ اے بی ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقہ کو فہرست میں جگہ دی تھی۔
واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔