ایک نیوز:پنجاب اسمبلی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کےمقدمے میں عدالت نے پرویز الہی کے شریک 10 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے 2،2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں کنفرم کیں،ملزمان میں وقاص ،سرور،طاہر احمد ،محمد اعجاز،محمد حیدر ،محمد آمین سمیت دیگر شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھا ہے،اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے عبوری ضمانتیں کنفرم کیں۔