ایک نیوز : بھارتی ریاست کرناٹکا میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے بی جے پی کا احتجاج، مظاہرے کے شرکا پر شہد کی مکھیاں ٹوٹ پڑیں ، شرکا کی دوڑیں ۔
رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے احتجاج میں بی جے پی کے سرکردہ رہنما کولار کے ایم پی ایس منی سوامی، پارٹی صدر وینوگوپال، نائب صدر سریش نارائن کٹی، اور دیگر کارکن شریک تھے
تاہم احتجاج کے دوران ایک غیر متوقع واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہد کی مکھیوں کا ایک جھنڈ ان افراد پر ٹوٹ پڑا۔ اس غیر متوقع صورتحال سے عوام اور پارٹی کارکنوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جو مظاہرے کے لیے جمع تھے۔
شہد کی مکھیوں سے سے جان چھڑانے کے لئے رہنماؤں اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سمیت سب افراد نے دوڑیں لگا دیں ۔