ایک نیوز: پولیس نے سچی حسن پل پر لوٹ مار کی مبینہ واردات اور مبینہ ایک ملزم کی پل سے چھلانگ لگانے کی اطلاع کی تردید کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ سخی حسن پل پر لوٹ مار کی کوئی واردات نہیں ہوئی ہے، پل سے چھلانگ لگانے والا شخص منشیات کا عادی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہےکہ نشئی شخص نے چھلانگ لگائی یا حادثاتی طور پر گرا اسکی تفتیش کی جارہی ہے۔
ایس ایچ او فیصل رفیق کا کہنا ہےکہ متاثرہ شخص تیموریہ تھانے کی حدود کا ہی رہائشی ہے۔