کوٹ لکھپت جیل میں  یوٹیلیٹی سٹور قائم،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے افتتاح  کیا

کوٹ لکھپت جیل میں  یوٹیلیٹی سٹور قائم،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے افتتاح  کیا
کیپشن: Utility store established in Kot Lakhpat Jail, inaugurated by Chief Minister Mohsin Naqvi

ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کیلئے پہلے یوٹیلیٹی سٹور کا افتتاح کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق  نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کیلئے یوٹیلیٹی سٹور کا افتتاح کردیا۔افتتاح سے قبل نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایم او یو پردستخط بھی کئے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جیل میں قائم یوٹیلیٹی سٹور کے تفصیلی معائنہ بھی کیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ الحمدللہ ہم نے کوٹ لکھپت جیل کے اندر ایک یوٹیلیٹی سٹور کھولا ہے، جو قیدیوں کو عزت کے ساتھ اور رعایتی نرخوں پر ضروری اشیاء فراہم کر رہا ہے۔قید صرف قید کے بارے میں نہیں ہے؛ یہ بحالی کا موقع ہے. دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے ہمارا عزم اٹل ہے۔

محسن نقوی کامزید کہنا تھاکہ ہم نے فیملی میٹنگ کے اوقات اور کال کا وقت بھی بڑھا دیا ہے۔ دوبارہ انضمام کے لیے پیاروں کو جوڑنا بہت ضروری ہے۔ ایک ساتھ، ہم افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔

قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال میں نئے 150 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کیا۔

رپورٹ کے مطابق  سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ سروسز ہسپتال میں نئے 150 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کردیا گیا ہے۔یہ سہولت عوام کے لیے نہ صرف راحت بلکہ اہم مدد فراہم کرتی ہے۔صحت کے متعدد پراجیکٹس جاری ہیں جن میں دیگر ہسپتالوں کی اصلاح کا کام بھی شامل ہے۔ یہ منصوبہ تزئین و آرائش کے دوران مریضوں کے بوجھ کو بانٹنے میں مدد کرے گا۔
اس جدید ترین سہولت کو ذہن میں رکھ کر بہترین معیارات کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے، جو سب کے لیے اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال کو یقینی بناتا ہے۔

 یاد رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا تھا جس میں انسپکٹر جنرل پولیس نے تھانوں کی اپ گریڈیشن وڈیزائن، ڈولفن پولیس اورپولیس رسپانس یونٹ کے امور پربریفنگ دی گئی تھی ۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ایک اوربڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجا ب بھر میں تھانوں کی تعمیرو مرمت اوراپ گریڈیشن ،ڈولفن پولیس کی موٹر بائیکس اورپولیس رسپانس یونٹ کی گاڑیاں کوٹھیک کروانے کی ہدایات کی ہیں۔اپ گریڈ کیے جانے والے تھانوں میں بہترین معیار کے فرنٹ ڈیسک، انویسٹی گیشن روم، ویٹنگ ایریا اور واش رومز ہوں گے۔
وزیر اعلی محسن نقوی نےڈولفن پولیس کی موٹر بائیکس اور پولیس رسپانس یونٹ کی گاڑیاں ایک ماہ کے اندر ٹھیک کرانے کی ہدایت  کی ہے۔  محسن نقوی نےفوری ریلیف کیلئے کرایہ پربلڈنگ لے کرنئے تھانے قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نئے تھانے بنانے میں بہت و قت او رپیسہ لگے گا،ضرورت کے مطابق کرائے پر بلڈنگ لے کرپولیس سٹیشن بنائے جائیں۔ تھانے میں سائلین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں اوربہترین فرینڈلی ماحول ہونا چاہیے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نےتھانوں میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ فرنٹ ڈیسک کی ڈیوٹی پر مامور اہلکارکو یونیفارم میں ہوناچاہیے۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی اولاہور، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، ڈی آئی جی آپریشنز اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-09/news-1694240259-6247.mp4