اداروں کیخلاف تقاریر، جلاؤ گھیراؤ کیس؛ ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ منظور

Sep 09, 2023 | 11:08 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: شیر پاو پل پر اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤگھیراو میں نئی دفعات شامل کرنےکے معاملہ پرعدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا پانچ روزہ جسمانی  ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے ڈاکٹر یاسمین  راشد کو 14 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔انسداد دہشت گردی  عدالت کی جج  عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے موقف اپنایا کہ مقدمہ میں بغاوت, جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ نئے الزامات کی تحقیقات کیلئے   ڈاکٹر یاسمین راشد کا دوبارہ   جسمانی ریمانڈ  دیا جائے۔

یاد رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس  نے ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں