محمد خان بھٹی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائےگئے،نیب رپورٹ

Sep 09, 2023 | 10:54 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی پر الزامات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی ، مونس الہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف نیب نے کک بیکس کی تحقیقات مکمل کرلیں۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمد خان بھٹی نے شریک ملزمان کے سارے ملکر غیر قانونی سکیمیں منظور کرائیں،محمد خان بھٹی نے کک بیکس کے لیے من پسند کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوائے،اب تک کی تحقیقات کے مطابق محمد خان بھٹی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں۔

نیب رپورٹ  میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد خان بھٹی نے شریک ملزمان سے ملکر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا،محمد خان بھٹی نے من پسند افسران کو گجرات میں تعینات کرا کے فوائد لیے،سابق پرنسپل سیکرٹری 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں،احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر محمد خان بھٹی سے ہونے والی تفتیش سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں