منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ منشیات فصل تباہ، 4 افراد گرفتار

Sep 09, 2023 | 10:53 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:ملک بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ،اسمگلرز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق 8 ستمبر کو گلستان میں منشیات اسمگلرز کے خلاف آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران تقریباً 2000 کلو گرام منشیات برآمد ہوئیں۔ 3000 کلو گرام کے قریب منشیات اور کیمیکلز کو تلف کر دیا گیا۔منشیات کی پراسیسنگ میں سہولت کار 16 مشینیں تباہ کر دی گئی۔

آپریشن میں18 منشیات کے کمپاونڈز کو مسمار کر دیا گیا جبکہ 10 ایکڑ کے قریب کاشت شدہ منشیات کی فصل کو تباہ کر دیا گیا۔کلیرنس آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ آپریشن میں4 مشکوک افراد کو زیر حراست لیا گیا،مقامی آبادی نے آپریشن میں بھرپور تعاون کیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-09/news-1694238815-4147.mp4

مزیدخبریں