بدترین معاشی حالات میں بھی عوام کے حوصلے بلند 

Sep 09, 2023 | 10:41 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ملک کے بدترین معاشی حالات میں بھی عوام کے حوصلے بلند  ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ قوموں کی زندگی میں مشکل حالات پر محنت، کوشش اور امید سے قابو پایا جاسکتا ہے۔پاکستانی عوام نے اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی پاکستان پہ مشکل دور آتے رہیں ہیں، امید ہے اس بار بھی قوم اس مشکل وقت سے نکل جائے گی۔کسی کو بھی نقصان پہنچانے سے بہتر ہے کہ انسان محنت کرے کیونکہ محنت کا پھل ضرور ملتا ہے
عوام کا کہنا ہےکہ ترک قوم پر بھی ایسا وقت آیا تھا اور وہ سب ایک ہوگئے تھے، ہمیں بھی ایسی یکجہتی کی ضرورت ہے۔پاکستان کے حالات بھی اچھے ہوجائیں گے انشاللہ، مایوس نہیں ہونا چاہیے۔زندگی میں ڈائیورسٹی لانے کی کوشش کریں، ایک سے زائد نوکریاں کریں۔مشکل حالات سے نکلنے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے،کسی کو کوسنے کے بجائے خود کو اور حالات کو بہتر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔جہاں برا وقت آتا ہے وہاں اچھا وقت بھی آتا ہے، مایوسی گناہ ہے۔
عوام کا کہنا ہےکہ مہنگائی کے حالات تو پہلے بھی آئے ہیں، صبر سے کام لیں،کسی بھی حالات میں ناشکری نہیں کرنی چاہیے۔ ملک چھوڑ کر مت جائیں، یہ آپ کا اپنا ملک ہے۔پاکستان میں کاروباری مواقع موجود ہیں، آپ محنت کریں، آپ کو صلہ ضرور ملے گا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-09/news-1694238008-9346.mp4

مزیدخبریں