ایک نیوز: حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو عبوری ریلیف دینے کیلئے اقدامات مکمل کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مالی مشکلات میں بہتری کے لیے حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو عبوری ریلیف دینے کیلئے اقدامات مکمل کرلئے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے پرانے قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار تھا،حکومت پاکستان کے تعاون اور بنکوں کو دی گئی ہدایات کے باعث فنڈز کا اجراءہوگا جس سے پی آئی اے کی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا۔
اگلے ہفتے تک متوقع فنڈز کو جہازوں اور ان کے انجنوں کی لیز، پرزہ جات اور بیرون ملک ہینڈلنگ کی ادائیگیوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔