موچکو چیک پوسٹ پر کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، 2 کروڑ مالیت کاسامان برآمد

Sep 09, 2023 | 10:24 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے غیر ملکی اشیاء اسمگلڈ  کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان کسٹمز قمر تھلو کے مطابق انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کوئٹہ  سے بذریعہ بس مختلف اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش کی جائیگی  اس اطلاع پر ASO کے موچکو چیک پوسٹ پر تعینات عملے کو خصوصی ھدایات اور احکامات جاری کئے گئے اور بلوچستان سے آنے والی بسوں کی سادہ لباس میں افسران اور عملہ نے  خصوصی نگرانی کی  اور چیک پوسٹ پر تعینات عملے نے بسوں کی  چیکنگ کی۔

 گزشتہ شام چیک پوسٹ پر تعینات عملے نے  کوئٹہ سے آنے والی بس جس کا نمبر Ju0009 تھا کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے بس کو روکنے کے بجائے بس کی رفتار تیز کر کے بھاگنے کی کوشش کی تو موچکو چیک پوسٹ پر تعینات موبائل اسکواڈ نے بس کا پیچھا کر کے بس کو کچھ فاصلہ پر روک لیا اس دوران ڈرائیور اس بس کے کور میں آنے والی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔

کسٹم کے عملے نے بس کو اپنی تحویل میں لے کر موچکو چیک پوسٹ پر لے جا کر تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجہ میں بس میں بنائے گئے خصوصی خفیہ خانہ ظاہر ہوئے ان خفیہ خانوں اور بس سے بھاری مالیت کی مختلف اسمگلڈ اشیاء برآمد ہوئیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

موٹر کار پلگس29200

موٹر سائکل کاربیریٹر موٹر سائیکل چین 60 کارٹنز

مختلف سائز اور برانڈ کے 150 ٹائرز

مختلف برانڈ اور مختلف سائز کے684 جوڑے جوگرز شوز

الیکٹریک ٹوسٹر 264 پیسز

انڈین نسوار کے 14800 پاوچز

ایرانی چائے پتی 2050 کلو گرامز

امریکن بادام 360 کلو گرامز

پلاسٹک کے کھلونے120 کلو گرامز

چاکلیٹ 64 کلو گرامز

غیر ملکی لیڈر کپڑا 1800 کلو گرامز

برآمد شدہ سامان کی کل مالیت 2 کروڑ روپے ھے  جب کہ اسمگلنگ میں استعمال 1 کروڑ روپے مالیت کی بس بھی ضبط کیا گیا ھے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں