جنگی جنون نے بھارت کو حواس باختہ کر دیا

 جنگی جنون نے بھارت کو حواس باختہ کر دیا

ایک نیوز: جنگی جنون نے بھارت کو حواس باختہ کر دیا، بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری اور صدر رادھا کر شن کے درمیان پاکستان پر کیے گئے حملے کے حوالے سے شدید اختلافات سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اخبارات میں بھارت کے لاہور پر قبضے کا خواب بھرپور پاکستانی مزاحمت سے چکنا چور ہونے کا چرچا کیا گیا۔چینی وزیراعظم کی جانب سے بھارت کی مجرمانہ جارحیت کی شدید مذمت کی گئی جبکہ پاکستان کیلئے ہر طرح کی مدد کا اعلان کیا گیا۔انڈونیشیاء کے صدر کی جانب سے پاکستان کی جرات مندانہ جنگی مزاحمت کا خیر مقدم اور انڈونیشین عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

ترکی کے وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کے لئے ہر قسم کی امداد کا اعلان ،گارڈین اخبار کی جانب سے پاکستانی دعوؤں کی تصدیق جبکہ بھارتی دعوئوں کی تردید کی گئی۔گارڈین کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کی جنگ سے متعلق غلط بیانیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ 
ڈیلی ایکسپریس کی رپورٹ میں دہلی ریڈیو کے  472 پاکستانی جہاز گرانے کے مضحکہ خیز دعوے کی جگ ہنسائی ہوئی کیونکہ اس وقت پاکستان کے پاس کُل 300 جہاز تھے۔پاک فوج نے   بھارت کو 3 محاذوں پر ناقابلِ فراموش شکست سے دوچار کیا۔پاکستانی فوج نے نارووال کے قریب جسر پُل کا دفاع کرتے ہوئے بھارتی فوجوں کو شدید نقصان پہنچایا جس میں لیفٹیننٹ کلیم محمود نے بے جگری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔

بھارتی انجینئرز کی ٹیم کو پاک فوج  نے سونا مرگ کے مغربی مقام پر حملہ کر کے بھاری نقصان پہنچایا۔بھارتی پٹھان کوٹ اور جودھ پور ائیر بیس پاکستانی فوج کے ہاتھوں مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے ۔پاکستان شاہینوں کے ہاتھوں 28 بھارتی جہاز ہوا میں، 2 اینٹی ائیر کرافٹ گن سے، 36 زمین پر کھڑے اور اس کے علاوہ 15 جہاز کلائی کونڈا ائیر بیس پر تباہ کر دیئے گئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-09/news-1694236998-3735.mp4