اےاین ایف کی کارروائیاں،10 کلو منشیات برآمد،خاتون سمیت غیر ملکی گرفتار

Sep 09, 2023 | 10:20 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس نے 5 کارروائیوں کے دوران 10 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے خاتون اور غیرملکی کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے،5 کارروائیوں کے دوران 10 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، خاتون اور غیرملکی کوگرفتار کرلیاگیا،راولپنڈی میں کوریئر آفس میں دو عدد پارسلز سے 60 گرام ویڈ برآمد کی گئی،دونوں پارسلز برطانیہ سے آزاد کشمیر کے لیے بک کروائے گئے تھے۔

گلبرگ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے آئس قبضے میں لی گئی،1 کلو 550 گرام آئس بچوں کی شیٹس، بیگز اور لہنگے میں چھپائی گئی تھی،پارسل بک کروانے والی لاہور کی رہائشی خاتون اور نائیجیرین باشندہ گرفتار کرلیا گیا،لاہور ایئرپورٹ پر کراچی کیلئے بک کئے گئے پارسل سے 1 کلوگرام چرس تحویل میں لی گئی،خیبر کے علاقے زخہ خیل میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 8 کلو 320 گرام چرس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-09/news-1694236831-3951.mp4

مزیدخبریں