پاک آرمی نے یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ مقابلے میں تاریخ رقم کر دی

پاک آرمی نے یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ مقابلے میں تاریخ رقم کر دی

ایک نیوز:پاکستان آرمی نے یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ مقابلے کے پہلے ہی دن تاریخ رقم کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد ہوا،یورپی لانگ رینج چیمپئن شپ مقابلوں کا آغاز 5ستمبر کوبرطانیہ کے شہر بِسلے میں ہوا۔ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد یورپی پلیٹ فارم پر اس ایونٹ کو دوسرا بڑا ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔

پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی مرتبہ یورپی چیمپیئن شپ میں 16 ممالک کے 80 سے زیادہ بین الاقوامی شوٹرز کے ساتھ انفرادی  اور  16 ٹیموں کے ساتھ ٹیم میچوں میں حصہ لیا۔ایونٹ کے پہلے روز پاکستان آرمی کے لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز نے900گز کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔بین الاقوامی لانگ رینج ایونٹ میں پاکستان کی طرف سے جیتا جانے والا یہ پہلا بین الاقوامی تمغہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے 800+900 گز کے میچ میں مجموعی طور پر کانسی کا تمغہ جیتا ۔ پاکستان کی طرف سے پہلا بین الاقوامی گولڈ میڈل لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے اپنے نام کیا، لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے 900 گز کے میچ میں گولڈ میڈل جیتا۔

 دیگر کھلاڑیوں میں عبید ابراہیم نے 1000 گز کے میچ میں پاکستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا۔صرف دو  روز کے مقابلوں میں پاکستان کی FTR رائفل ٹیم نے 5 تمغوں کی شاندار کامیابی حاصل کی۔8اور9ستمبر کوایونٹ کے6انفردای میچز 800، 900 اور 1000 گز پر کھیلے جاۓ گے۔ ٹیم میچ 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ یہ   یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ 2023   مقابلوں کا آخری روز ہوگا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-09/news-1694236759-3204.mp4