کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےکوسٹ گارڈزکاسپاہی شہید

Sep 09, 2023 | 09:53 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  شہر قائد کے علاقے صدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوسٹ گارڈز کا سپاہی شہید ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت محمد بلال کے نام سے کی گئی۔ پریڈی اسٹریٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید کوسٹ گارڈز ملازم کی عمر 25 سال تھی۔ مقتول کی جیب میں موبائل فون اور پیسے موجود ہیں جب کہ موٹر سائیکل بھی جائے وقوع سے ملی ہے۔

پولیس کو جائے وقوع سے ایک تیس بور پستول کا خول ملا ہے،جسے فارنزک کے لیے بھجوادیا گیا ہے ۔مقتول کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر سے ڈیوٹی ختم کرکے نکلا تھا جسے قریب ہی پریڈی اسٹریٹ پر نشانہ بنایا گیا۔

مزیدخبریں