پاک بھارت میچ ریزرو ڈےرکھنے پربنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا بیان آگیا

پاک بھارت میچ ریزرو ڈےرکھنے پربنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا بیان آگیا

ایک نیوز: ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھنے پر بنگلہ دیش کرکٹ  بورڈ نے  وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پاک بھارت میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھنے پر بنگلہ دیشی بورڈ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے 'پاکستان اور بھارت کے میچ کیلئے ریزرو ڈے کا فیصلہ تمام ٹیموں اور اے سی سی کی رضامندی سے کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ایشیا کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کو از سر نو مؤثر بنایا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں 10 ستمبر کو ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہوتا تو یہ میچ 11 ستمبر کو جاری رہے گا۔ میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا تھا،اگر میچ ریزرو ڈے پر جاتا ہے تو پھر بھارت کو بیک ٹو بیک میچ کھیلنا ہوں گے کیونکہ بھارت اور سری لنکا کا میچ 12 ستمبر کو شیڈول ہے۔