ایک نیوز:سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے،الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا،مردم شماری کے بعد الیکشن کمشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے،چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے،نگران حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے جس کے لیے ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے،ملک ہے تو ہم سب ہیں۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے۔
قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نجی دورہ مکمل کر کے دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے، وہ کچھ دنوں سے نجی دورے پر دبئی میں موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ہمراہ ڈاکٹرعاصم حسین بھی دبئی سے کراچی پہنچے ہیں۔