گلگت بلتستان:حلقہ ایل اے 13استور ون پرضمنی انتخاب،پولنگ کاعمل شروع

Sep 09, 2023 | 08:37 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 13 استور ون کی نشست پر پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جی بی ایل اے 13 استور ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 33 ہزار 378 ہے جبکہ ووٹنگ کیلئے کل 56 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

جی بی ایل اے 13 استور ون کی یہ نشست پی ٹی آئی سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

 پی ٹی آئی کی جانب سے  نااہل وزیراعلیٰ کے والد خورشید خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی اور پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان اہم ترین امیدوار ہیں۔

اس کے علاوہ جے یو آئی کے مولانا عنایت اللہ سمیت کل 10 امیدوار میدان میں ہیں۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں