مراکش میں شدید زلزلے سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد1ہزار سے تجاوزکر گئی

مراکش میں شدید زلزلے سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد1ہزار سے تجاوزکر گئی
کیپشن: مراکش:شدید زلزلے سے قیامت صغریٰ برپا،300سےزائدافرادہلاک

ایک نیوز:مراکش میں 6.8شدت کےزلزلےنےتباہی مچادی۔ ہلاکتوں کی تعداد1ہزار سے تجاوز کر گئی،1200سے زائد افراد زخمی  ہوئے ،عمارتیں گرگئیں،ایک مسجدبھی شہیدہوگئی،بڑےعلاقےکی بجلی معطل ہوگئی۔جبکہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق رات گئےمراکش میں6.8شدت کےزلزلےنےتباہی مچادی ،زلزلےکامرکزمراکش سے44میل دورجنوب مغرب میں تھا۔

غیرمصدقہ اطلاعات کےمطابق زلزلےسے820سے زائدافرادہلاک ہوگئے ،ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ہےاور670سے زائدافرادزخمی ہونےکی اطلاعات بھی ہے۔زلزلے سےشہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ،آفٹرشاکس کاسلسلہ جاری ہے ۔


مراکشی حکام کاکہناہےکہ زلزلےکی شدت7تھی،زلزلےکےجھٹکےساحلی شہروں رباط،کاسابلانکااورایساویرامیں بھی محسوس کیےگئے،جبکہ بڑےعلاقے میں بجلی معطل ہوگئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جنوب مغربی علاقے میں زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔


ذرائع کےمطابق زلزلےکےشدیدجھٹکوں سےعمارتوں کونقصان پہنچاہے،اقوام متحدہ کی جانب سےبعض ورثاقراردی گئی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچاہےاورایک مسجدبھی شہیدہوئی ہے،لوگ خوف سے گھروں سےباہرآگئے۔
امریکی جیولوجیکل سروےکےمطابق زلزلےکی شدت 6.8تھی، زلزلہ مراکش کےجنوب مغرب میں آیا،زلزلےسےعمارتیں لرزگئیں اوربعض عمارتیں گرگئیں۔

 امریکی حکام کےمطابق زلزلہ آنےکے19منٹ بعد4.9شدت کےآفٹرشاکس بھی محسوس کئےگئے۔

مراکش کے وزارت داخلہ نے 300 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد بڑے شہروں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے جبکہ یونیسکو کیجانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مراکش کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایگھل ایک پہاڑی علاقہ ہے جس میں چھوٹے کاشتکاری والے دیہات ہیں، زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں محسوس کیے گئے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے آیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان مراکش کے بہادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

مرتضیٰ سولنگی 

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کرمون کو ٹیلیفون۔مراکش میں ہولناک زلزلہ سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، مراکش کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،پاکستانی قوم اور حکومت اس مشکل گھڑی میں مراکش کے زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،مراکش کے عوام کو صحت کی سہولیات سمیت ہر ممکن مدد فراہم کریں گے،مراکش کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے ہولناک زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف 

اسپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے مراکش میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک مراکش کی عوام کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں،اللّٰہ تعالٰی سے دعا کرتے ہیں کہ مسلم برادر ملک مراکش اور اس کی عوام کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔پاکستانی پارلیمان، گورنمنٹ اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مراکشی بہن بھائیوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

شہباز شریف

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے برادر اسلامی ملک مراکش میں تباہ کن زلزلے میں سینکڑوں افراد کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراکش میں 6.8 زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر بے غم اور افسوس ہے،سابق وزیراعظم کی مراکش کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت اور ہمدردی۔

شہباز شریف  نے کہا کہ مراکش کے عوام کی مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں،اسلامی ممالک سمیت پوری دنیا مراکش کے عوام کی مدد کے لئے آگے بڑھے،سابق وزیراعظم نے ملبے تلے افراد کی قیمتی زندگیوں کے لئے دعا کی۔ 

 بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےمراکش میں قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراکش میں زلزلے کے سبب ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور صدمہ پہنچا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان  کی عوام مشکل گھڑی میں اپنے برادر اسلامی ملک کے ساتھ ہیں،پی پی پی چیئرمین نے زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔