ایک نیوز:آشوب چشم سے شدید متاثر مسافر از خود فضائی سفر نہ کریں، الرٹ جاری کردیاگیا۔
نجی چینل سے گفتگو کرتےہوئے محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر مرتضیٰ شاہ نے بتایا کہ ائیرپورٹس پر تعینات طبی عملہ اور ائیرلائنز کو آشوب چشم سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ائیر لائنز آشوب چشم سے متاثر مسافر کو ائیرپورٹ پر محکمہ صحت کے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کو کہیں۔
ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ کا کہنا تھاکہ آشوب چشم سے متاثر مسافروں کے سفر پر پابندی عائد نہیں کی جا رہی تاہم محکمہ صحت کے ڈاکٹر متاثرہ مسافر کی حالت دیکھتے ہوئے سفر کے بارے میں ہدایات دیں گے۔
انہوں نے آشوب چشم سے شدید طور پر متاثر مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ از خود سفر سے گریز کریں کیونکہ آشوب چشم ایک متعدی مرض ہے اور یہ مرض ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہو سکتا ہے۔