ایک نیوز:اداکارورون دھون کی شوٹنگ کےدوران ٹانگ زخمی ہوگئی۔
اداکار ورون دھون نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران میری ٹانگ زخمی ہوگئی۔ زخم کس چیز سے لگا پتا نہیں چلا تاہم اب برف کے پانی میں پیر رکھ کر بیٹھا ہوا ہوں تاکہ درد میں کچھ کمی آئے۔
پروڈکشن ہاؤس کے مطابق ورون دھون جلد فلم کا پرومو اور فلم کے کچھ اہم سینز ریکارڈ کروائیں گے جن کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ ورون دھون کی فلم وی ڈی18 آئندہ سال مئی میں ریلیز ہوگی۔
دوران شوٹنگ اداکارورون دھون زخمی ہوگئے
Sep 09, 2023 | 06:29 AM