فلم”جوان“نےپہلےدن”پٹھان“کوپیچھے چھوڑ دیا ،بزنس کانیاریکاڈقائم

فلم”جوان“نےپہلےدن”پٹھان“کوپیچھے چھوڑ دیا ،بزنس کانیاریکاڈقائم
کیپشن: The film "Jawan" has left "Pathan" behind on the first day, the business has been established

ایک نیوز:کنگ خان کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ”جوان“نےبزنس کےتمام ریکارڈتوڑدئیے۔
تفصیلات کےمطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرلر فلم ”جوان“ نے ہندی سینما میں اوپننگ ڈےپر بزنس کے سارے ریکارڈ توڑکرفلمی تجزکاروں کوبھی حیران کردیا۔
 میڈیا ذرائع کے مطابق نامور فلمساز ایٹ لی کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن فلم نے ریلیز کے پہلے دن150 کروڑ کا بزنس کیا اور اس طرح یہ ریلیز کے پہلے ہی دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی۔
شاہ رخ خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے پہلے دن 55 کروڑ کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
انڈین باکس آفس میں پہلے دن سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ابتدائی دونوں فلمیں کنگ خان کی ہے اور وہ حقیقی معنوں میں ہندی سینما کے کنگ بن کر سامنے آئے ہیں۔
ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم کو پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، کناڈا، ملیالم میں ریلیز کیا گیا ہے جبکہ مقامی زبانوں کا بزنس اور انٹرنیشنل باکس آفس کی کمائی کے درست اعدادوشمار ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

جوان کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم مبینہ طور پر خواتین کے موضوع پر مرکوز ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔

فلم میں شاہ رخ نے باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ اس میں نینتھارا ایک نڈر پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں پریا مانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور، ریدھی ڈوگرا اور دیگر معاون کاسٹ کے طور پر ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔