ایک نیوز:چشتیاں میں پسندکی شادی کاغصہ،ملزمان نےبہن کےبعد بہنوئی کوبھی قتل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق چشتیاں میں تھانہ صدر کے علاقے 111 مراد میں حاکم نامی شخص نے صباء بی بی سے پسند کی شادی کر رکھی تھی، جس کا لڑکی کے بھائیوں کو رنج تھا موقع پاکر انہوں نے فائرنگ کر کے اپنے بہنوئی کو قتل کر دیا۔
مقتول کی بہن کاکہناہےکہ ڈیڑھ سال قبل ملزمان نے اپنی بہن کو بھی قتل کر دیا تھا ، پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہ کیاجس کی وجہ سےیہ سانحہ ہوگیا، اگر پولیس پہلے ہی ملزمان کو گرفتار کر لیتی تو آج میرا بھائی قتل نہ ہوتا ۔
مقتول کےلواحقین نےلاش ختم نبوت چوک میں رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیالاہوراور کراچی کو جانے والی ٹریفک معطل کر دی اورکہاکہ پولیس ہمارے قاتلوں کو فوری گرفتار کریں ورنہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔