ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیردفاع میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ٹیلیفونک گفتگو میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیردفاع نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امریکی وزیردفاع نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ امریکی وزیردفاع نے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا۔ امریکی وزیردفاع نے پاکستان سے ہر سطح پر تعاون بڑھانے میں کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔