کچھ کنگ چارلس کے بارے میں

کچھ کنگ چارلس کے بارے میں

ایک نیوز نیوز: ملکہ برطانیہ الزبتھ 11 کی وفات کے بعد پرنس آف ویلز چارلس فلپ آرتھر جارج اب کنگ چارلس 111 بن گئے ہیں۔ 

ان کی پیدائش 14 نومبر 1948 میں ہوئی اور وہ الزبتھ اور فلپ کے پہلی اولاد تھے۔ تہتر سالہ بادشاہ اب برطانیہ اور 14 کامن ویلتھ خود مختار ریاستوں کے کنگ کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ 

ان کے بائیوگرافر انہیں حساس انسان کے طور پر دیکھتے ہیں۔ وہ باغبانی کے شوقین ہیں اور اپنی جاگیر میں نامیاتی باغ کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

چارلس ایک ماہر واٹرکلر پینٹر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، اور روایتی دیہی کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں۔

انہوں نے برطانیہ اور آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کی، اور ٹرینٹی کالج کیمبرج میں آرکیالوجی، انتھروپالوجی اور ہسٹری میں ڈگری حاصل کی۔ اس کےبعد پچھلے صدی کی 60 کی دہائی کے آخر میں رائل ائیرفورس میں پائلٹ بھرتی ہو گئے۔

ستر کی دہائی کے آخر تک رائل سروس میں رہے اور 30 سال کی عمر میں 19 سالہ نرسری ٹیچر لیڈی ڈیانا سے 1981 میں شادی کی۔ ان کی شادی اسی کروڑ افراد نے ٹی وی پر دیکھی۔

ان کے دو بیٹے پرنس ولیم اور پرنس ہیری پیدا ہوئے اور 1992 میں انکے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ 

چارلس نے 2005 میں اپنی پرانی گرل فرینڈ کمیلا پارکر باولز سے شادی کی۔