ایک نیوز نیوز: متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نےپاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دیدی ہے۔
فائنل فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن سری لنکن باؤلرز کے لیے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ساری ٹیم 121 کے مجموعی سکور پر 19ویں اوور میں پویلین لوٹ گئی۔
بابر اعظم 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ محمد نواز 26 محمد رضوان 14 فخر زمان اور افتخار 13،13 اور خوشدل شاہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے 3 جبکہ مادوشان اور ٹھیکشانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی ٹیم میں شامل ہیں۔
Sri Lanka restrict Pakistan to a total of 121 ????#AsiaCup2022 | #SLvPAK pic.twitter.com/PZLYtTNmMg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 9, 2022
سری لنکا کی بیٹنگ کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا اور پہلی دو اوورز میں 2 وکٹیں گرگئیں۔ جبکہ پاور پلے ختم ہونے تک سری لنکا کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ تاہم اس کے بعد سری لنکن بیٹسمینوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور 17ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔
یاد رہے کہ آج مدمقابل دونوں ٹیمیں اتوار کو فائنل میں بھی مدمقابل ہوں گی۔