فوج مخالف بیان: مریم نواز کیخلاف مقدمہ کی درخواست سماعت کے بعد خارج

Sep 09, 2022 | 17:42 PM

ایک نیوز نیوز:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز شریف کو لاہور کی سیشن عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ مریم نواز شریف کیخلاف فوج مخالف بیانات پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کرکے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار حیدر مجید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ درخواست گزار کو دلائل کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں درخواست خارج کردی گئی۔ فیصلے میں لکھا ہے کہ عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج خضر حیات نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

یاد رہے کہ درخواست گزار حیدر مجید ایڈووکیٹ نے مریم نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مریم نواز شریف اور تھانہ پرانی انارکلی کے ایس ایچ کو فریق بنایا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر افواج پاکستان پر بیہودہ الزامات لگائے۔ مریم نواز کے بیانات دھمکی آمیز تھے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئیٹ کے ذریعے افواج پاکستان کو باقاعدہ سازش کے تحت بدنام کرنے کی بیہودہ سازش کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ مریم نواز کے خلاف افواج پاکستان کے خلاف عوام کو ابھارنے سنگین الزامات لگانے اور دھمکیاں دینے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں