نئے بادشاہ چارلس کو کون کون سی سہولیات میسر ہوں گی ؟

نئے بادشاہ چارلس کو کون کون سی سہولیات میسر ہوں گی ؟

ایک نیوز نیوز: ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد برطانیہ کا تخت سنبھالنے  والے نئے شاہی حکمران بادشاہ چارلس تھری کو کئی سہولتیں میسر ہوں گی، جن میں سے کچھ کافی دلچسپ ہیں۔

برطانیہ کے نئے بادشاہ کو ملنے والی غیر معمولی سہولتوں کی فہرست درج ذیل ہے۔

شاہی وارنٹ

شاہی وارنٹ ان لوگوں کو جاری کیا جاتا ہے جو بادشاہ کو باقاعدگی سے سامان پہنچاتے ہیں اور خدمات فراہم کرتے ہیں، اس وارنٹ کو ایک بہت بڑا اعزاز سمجھاجاتا ہے۔

وارنٹ حاصل کرنے والی کمپنیاں اپنے سامان پر رائل آرمز یعنی شاہی نشان کو استعمال کرنے کی مجاز ہوتی ہیں۔

سیاست سے دوری

برطانوی تخت کا مالک ووٹ نہیں دےسکتا، نہ ہی الیکشن میں کھڑا ہو سکتا ہے اور بطور سربراہ سیاسی معاملات میں بھی اسے سختی سے غیر جانبدار رہنا ہوتا ہے۔

 پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت نہیں 

کنگ چارلس تھری پاسپورٹ کے بغیر بیرون ملک سفر کریں گے کیونکہ شاہی خاندان کے دیگر افراد کے برعکس انہیں کسی کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی ایسی دستاویزات ان کے نام پر جاری کی جائیں گی۔ 

 دو سالگرہ

چارلس کی والدہ، ملکہ الزبتھ دوم بھی سال میں دو بار سالگرہ مناتی تھیں، ان کی اصل سالگرہ 21 اپریل کو نجی طور پر منائی جاتی تھی، اور جون کے دوسرے منگل کو ملکہ کی سالگرہ سرکاری طور پرجشن منایا جاتا تھا کیونکہ گرمیوں کا موسم پریڈ کے لیے بہتر ہوتا ہے۔

اسی طرح چارلس کی اصل سالگرہ 14 نومبر کو موسم سرما کے آغاز میں آتی ہےتاہم متوقع طور پر وہ بھی اپنی والدہ کی طرح اپنی سالگرہ کا سرکاری طور پرجشن جون کے مہینے میں منائیں گے۔

آبی حیات پر شاہی استحقاق

برطانوی بادشاہ کی حکمرانی صرف اپنی ریاست کے لوگوں تک محدود نہیں ہوتی بلکہ 12ویں صدی سے یہ رواج چلا آرہا ہےکہ انگلینڈ اور ویلز میں کھلے پانیوں میں موجود ہنس کو بھی بادشاہ کی ملکیت سمجھا جاتا ہے۔

برطانوی پانیوں میں موجود اسٹرجن، ڈولفنز اور وہیلز پر بھی شاہی استحقاق لاگو ہوتا ہے۔