ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کے لیے ٹیم کے سارے کھلاڑی بیٹے بابر جیسے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اعظم صدیقی کا افغانستان کے خلاف فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی جگہ پر لینے پر بات کی۔
افغانستان کے خلاف جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعظم صدیقی کا کہنا تھا میں نے یہ بات پہلے بھی واضح کی تھی کہ پاکستان کے 11 کے 11 کھلاڑی بابر ہیں، اللہ کے فضل سے ورلڈکپ تک جیت کا یہ سلسلہ دراز رہے گا۔
بابر کی ایشیا کپ میں پرفارمنس کے سوال پر اعظم صدیقی نے کہا کہ کوئی بات نہیں، بابر میں جو بھی کمی ہے اللہ اس کو پورا کر دے گا، بابر کی محنت پوری ہے لیکن اگر اللہ کی طرف سے دیر ہے تو کوئی بات نہیں۔صحافی نے کپتان کے والد سے اگلا سوال کیا آپ کی کیا خواہش ہے کہ بابر اعظم ایشیا کپ اٹھائے؟ جس پر اعظم صدیقی نے فوراًصحافی کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ غلط بات نہ کریں بابر اعظم نہیں بلکہ یہ کہیں کہ پاکستان ایشیا کپ اٹھائے، بابر اعظم پاکستان ہے، اسی طرح آخر تک سارےکھلاڑی ماریں گے کیوں کہ سب بابر ہیں۔
رضوان کے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر کی جگہ لینے کےسوال پر اعظم صدیقی کا کہنا تھا کہ میرے لیے رضوان بھی بابر ہے کیوں کہ سب پاکستان کے لئے کھیل رہے ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-09/news-1662719220-6697.mp4
یاد رہے کہ بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھن گئی ہے، پلیئرز رینکنگ کے مطابق قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر بن گئے ہیں۔