شاہینز آج ٹائیگرز سے ٹکرائیں گے، اہم تبدیلیوں کا امکان

ثمان قادر اور حسن علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جانے کا امکان ہے
کیپشن: ثمان قادر اور حسن علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جانے کا امکان ہے
سورس: google

ایک نیوز نیوز: ٹی 20 ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ میں آج آخری میچ پاکستان اور سری کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد اتوار کو فائنل بھی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہی کھیلا جائے گا۔

آج میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان ہے لیگ اسپنر عثمان قادر اور حسن علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جانے کا امکان ہے جبکہ شاداب خان اور محمد حسنین کو آرام دیا جائے گا۔

پاکستان کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے آج کا میچ فائنل سے قبل بہت اہم ہے۔ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم پر فائنل کا کم پریشر ہوگا۔