قومی ٹیم نے افغان ٹیم کی نیندیں حرام کردی

Sep 09, 2022 | 15:08 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ٹی 20 ایشیاکپ 2022 کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان سے شکست کھا کرباہر ہونے والی افغانستان کی ٹیم کے کپتان محمد نبی نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انھیں پاکستان ٹیم سے ہارنے کے بعد سونے کے لیے نیند کی گولیاں کھانی پڑی تھی۔

بھارتی ٹیم کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد گزشتہ روز افغانستان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے پاکستان سے شکست پر بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہارنے کے بعد ہمارے کئی کھلاڑی گراؤنڈ چھوڑ کر چلے گئے تھے جبکہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوٹل پہنچ کر گرین ٹی لی تھی اور بعد میں نیند گولیاں بھی کھائی تھی۔

محمد نبی کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیلا تھا۔  ہم بڑی ٹیموں کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کی مکمل کوشش کریں گے۔ 

دوسری جانب بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد اسسٹنٹ افغانستان کوچ اور سابق افغان کھلاڑی رئیس احمد زئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ناصرف کھلاڑی بلکہ پوری قوم ٹینشن میں تھی اور اس میچ میں شکست کے بعد سب  بہت افسرد ہیں۔

رئیس احمد زئی کا کہنا تھا کہ شکست کے بعد کوئی بھی کھلاڑی سو نہیں پارہا تھا وہ ہمارے لیے ایک انتہائی برا دن تھا۔

اسسٹنٹ افغان کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہم مستقبل میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گی۔ ہمارے کھلاڑیوں نے بنگلا دیش اور پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کیا ہے ہم نے پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف 130 رنز  پر بھی اچھا دفاع کیا تھا اور یہ چیز  ہمیں ورلڈ کپ کے لیے مزید اعتماد دے گی۔

 واضع رہے کہ  سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔ اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر ٹیم کو کامیابی دلوائی تھی۔ 

مزیدخبریں