بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی بے گناہ قرار

 بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی بے گناہ قرار
کیپشن: بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی بے گناہ قرار

ایک نیوز نیوز: بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ خارج کردیا۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق فرح خان کیخلاف فیصل آباد میں غیرقانونی طورپر 10 ایکڑاراضی الاٹ کرنے کا الزام تھا، مقدمے میں فرح خان کی والدہ بشریٰ خان اور فیڈمک کے افسران بھی شامل تھے،اراضی الاٹ کرانے کیلئے فرح خان اور اس کی والدہ کے نام پر کمپنی بنائی گئی، مقدمہ ختم کرنے کیلئے تفتیش فیصل آباد سے لاہور منتقل کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی رائے منظور ناصر کے ہوتے ہوئے تفتیش میں فرح خان کو بے گناہ قراردیا گیا، رائے منظور ناصر کو ایک ماہ بعد تبدیل کرکے اری گیشن جیسے اہم محکمہ کا سیکرٹری لگادیا گیا،مقدمہ خارج کرنے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے حکم جاری کیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کے پاس ڈی جی اینٹی کرپشن کا اضافی چارج بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ ختم کرنے کے حکم کے بعد ڈائریکٹرویجیلنس فائل لے کر فیصل آباد گئے،فرح خان اور ان کی والدہ بشریٰ خان کیخلاف جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمہ خارج کرنے کا لکھا گیا،مقدمہ ختم کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا،مقدمہ خارج کرکے معاملہ فیڈمک اتھارٹی کو بھیجنے کا لکھا  ہے،اتھارٹی کا اختیار ہے کہ وہ الاٹمنٹ کو منسوخ بھی کرسکتی ہے۔