ملکہ برطانیہ کی زندگی پر ایک نظر

Sep 09, 2022 | 13:58 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ملکہ برطانیہ الزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈزر 21 اپریل 1926 کو لندن کے برکلے سکوائر کے قریب واقع ایک مکان میں پیدا ہوئیں ۔

ملکہ برطانیہ بادشاہ جارج پنجم کے دوسرے بیٹے ڈیوک آف یارک البرٹ اور ان کی اہلیہ لیڈی الزبتھ الیون کی پہلی اولاد تھی۔ ملکہ الزبتھ کا پورا پیدائشی نام الزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈسر رکھا گیا تھا۔ وہ 21 اپریل 1926ء کو لندن میں پیدا ہوئی تھیں اور 6 فروری 1952 کو بادشاہ جارج ششم کے انتقال کے بعد تخت نشین سنبھال لیا تھا۔

اس وقت وہ ایک بین الاقوامی دورے پر کینیا میں موجود تھیں جبکہ کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت ایک درجن سے زائد علاقے ابھی تاج برطانیہ سے جڑے ہوئے تھے۔ الزبتھ الیگزینڈرا 70 برس سے زائد عرصے تک برطانیہ کی ملکہ رہی ہیں۔ وہ سب سے طویل عرصے تک تاج برطانیہ اپنے پاس رکھنے کے اعزاز کی حامل بھی ہیں۔ انہوں نے برطانیہ پر طویل ترین عرصے تک حکمرانی کا ملکہ وکٹوریہ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا تھا۔ 

ملکہ برطانیہ 1945 میں فوجی خدمات سرانجام دینے والی پہلی شاہی خاتون بنیں۔ ان کے دور اقتدار میں 15 وزرائے اعظم گزرے۔ ۔ ونسٹن چرچل، مارگریٹ تھیچر، ڈیوڈ کمیرون، ملکہ برطانیہ کے دور کے وزرائے اعظم رہے۔ جان میجر، گورڈن براؤن، ٹونی بلیئر، ٹریزامے بھی ملکہ برطانیہ کے دور کے وزرائے اعظم رہے۔ بورس جانسن، لزٹرس کو بھی ملکہ برطانیہ کی سرپرستی کا اعزاز حاصل رہا۔

ملکہ الزبتھ نے پرنس فِیلپ کے ساتھ 1947ء میں شادی کی تھی جو کہ ان کے بچپن کے دوست بھی تھے۔ ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فیلِپ 99 برس کی عمر میں گزشتہ برس انتقال کر گئے تھے۔

فروری میں ملکہ برطانیہ موذی وباء کووڈ 19 میں مبتلا ہو گئی تھیں انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں انہوں نے ایک رات ہسپتال میں بھی گزاری تھی۔ تب ان کی بیماری کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔ ملکہ برطانیہ الزبیتھ پچھلے کچھ عرصے سے عوامی تقریبات میں بھی بہت کم دکھائی دیتی رہیں۔ 6 فروری 2022ء کو ان کی تاجپوشی کے 70 برس مکمل ہونے کے موقع پر پلاٹینم جوبلی تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

ان کی وفات کے بعد ان کے 73 سالہ سب سے بڑے بیٹے پرنس چارلس پرنس اب کنگ چارلس سوم بن گئے ہیں۔ برطانیہ میں دس روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔  یونین جیک بھی سرنگوں رہے گا۔  

مزیدخبریں