ایک نیوز نیوز: رحیم یارخان میں ٹریکٹر ٹرالی کے رکشے کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں 3 طالبات جاں بحق اور 6 طالبعلم زخمی ہو گئے۔
ریکسیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں ٹکر کا حادثہ ضان پور، باغ و بہار روڈ پر پیش آیا، حادثے کے وقت رکشے میں 9 طالبعلم سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 طالبات جاں بحق اور 6 طالبعلم زخمی ہوئے، زخمی طالبعلموں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے حادثے میں 3طالبات کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔