سیلاب متاثرہ ثقافتی ورثہ بحالی کیلئے عالمی ادارے کی کروڑوں کی امداد

Sep 09, 2022 | 12:47 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ملک میں غیر معمولی سیلاب کی صورتحال سے کم از کم 1,300 افراد ہلاک ہوئے اور ملک کے وسیع علاقے زیر آب آ گئےہیں۔

سیلاب سے پاکستان کے ثقافتی ورثے کے مقامات کو بھی نقصان پہنچایا ہے جس سے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے کو ان کی بحالی کے لیے ہنگامی مالی امداد جمع کرنے کا کہا گیا ہے۔

جمعرات کو دیے گئے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہ ہونے والے ثقافتی ورثے کے مقامات، خاص طور پر موئنجو داڑو جو کہ 2500 قبل مسیح سے ہے اور سندھ کے مکلی، ٹھٹھہ میں تاریخی یادگاروں کو بھی تقصان پہنچا ہے۔ پاکستان کے ورثے کو بچانے کے لیے 350,000 ڈالر کا ہنگامی فنڈ ثقافتی خزانے میں جمع کروایا گیا ہے۔

عالمی ادارے یونیسکو نے مزید کہا کہ سیلاب کے باعث بلوچستان میں کاریز، پاکستان کےعالمی ثقافتی ورثے کی عارضی فہرست میں آبپاشی کا روایتی نظام، امری سائٹ میوزیم اور جامشورو ضلع میں سہون لوک اینڈ کرافٹ میوزیم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ 

یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے کا کہنا ہے کہ اپنے مینڈیٹ کے حصے کے طور پر یونیسکو اس ورثے کی بحالی کے لیے مدد فراہم کرے گا اور اسلام آباد میں ہمارے دفتر کی طرف سے کیے گئے ضروریات کے تجزیے کی بنیاد پرہم نے اپنے ورثے اور ہنگامی فنڈز سے ابھی $350,000 جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی ادارہ کے مطابق عالمی ثقافتی ورثہ فنڈ سے $150,000 جاری کیے جائیں گے جس سے موئنجو داڑو اور ٹھٹھہ کے عالمی ثقافتی ورثے کی بحالی اور روک تھام کے اقدامات میں مدد ملے گی۔ فنڈز میں طویل مدتی میں قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے کے اقدامات بھی شامل ہوں گے۔

اسی طرح بلوچستان، سوات اور لاڑکانہ کے اضلاع میں ثقافتی ورثے ثقافتی طریقوں اور غیر محسوس ورثے کے خطرے سے دوچار عناصر کے لیے ہیریٹیج ایمرجنسی فنڈ سے $200,000 جاری کیے جائیں گے۔

عالمی ادارہ کا مزید کہنا ہے کہ ان سرگرمیوں کا مقصد نہ صرف قومی ردعمل کے منصوبوں بلکہ علم برداروں، کاریگروں، دستکاروں اور فنکاروں کی مدد کرنا بھی ہے جوکہ سیلاب کی وجہ سے اپنی روزی روٹی کھو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں یونیسکو کے دفتر نے کہا ہے کہ وہ حکام کے ساتھ مل کر تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے تعلیم کیلئے 50,000 ڈالر فراہم کر رہا ہے۔

مزیدخبریں