ملکہ برطانیہ کے انتقال کے باعث اہم میچ معطل

 آئندہ کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔
کیپشن: آئندہ کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔
سورس: google

ایک نیوز نیوز: انگلینڈ اور ساؤتھ افریقا کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ میچ ملکہ برطانیہ کی موت کے باعث معطل کر دیا گیا ہے۔

پہلے روز کا کھیل بارش کے باعث نہیں ہو سکا تھا جبکہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہن اہے کہی آئندہ کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ دوم گزشتہ روز 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ جس کے باعث برطانیہ میں 10 روز سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملکہ الزبتھ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبہ کے تحت کی جائے گی۔ 

ملکہ برطانیہ کو پچھلے سال سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔ جس کی وجہ سے انہیں کھڑے ہونے اور چلنے میں مسئلہ پیش آتا تھا۔ ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد ڈچز آف کارنوال کامیلہ کو ملکہ کا عہدہ مل گیا ہے جبکہ شہزادہ چارلس برطانیہ کے بادشاہ بن گئے ہیں۔