فیکٹری ورکرسے ریپ ہوا یا نہیں ؟ پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان

Sep 09, 2022 | 11:57 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: کراچی میں کورنگی کے علاقہ زمان ٹاؤن میں پائی جانے والی مردہ خاتون کی موت ایک بڑا سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے کورنگی میں زمان ٹاؤن سے مردہ حالت میں ملنے والی خاتون کی موت کی وجہ معلوم کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی ہے۔ پولیس کی جانب سے  قانونی ضابطے کو بھی نظر اندز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے خاتون کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کروایا گیا ہے اور اسے نشئی قرار دیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیے بغیر لاش کو ورثاء کے سپرد کردیا ہے جس کے بعد کیس کو بند کردیا گیا ہے۔

خاتون کی پہچان رخسانہ عرف عائشہ کے نام سے ہوئی ہےلیکن اس کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔  خاتون کے والد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی بیٹی اور اس کا شوہرعدنان نشے کے عادی تھے۔ جس کی وجہ سے انکے جیٹھ نے بیٹی اور اپنے بھائی دونوں کو ہی گھر سے نکال دیا تھا۔

مزیدخبریں