سجاد خان لگژری اسپورٹس کار پورشے اے جی کمپنی کے رکن ایگزیکٹو بورڈ منتخب

Sep 09, 2022 | 11:20 AM

 ایک نیوز نیوز:  کراچی سے تعلق رکھنے والے اور مرسڈیز کے سابق چیف ٹیکنالوجی آفیسر سجاد خان  کولگژری  اسپورٹس کار پورشے اے جی  کا ممبر ایگزیکٹو بورڈ تعینات کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 48 سالہ سجاد خان نے اس سے قبل مرسڈیز میں چھ سال کام کیا ہے، انہوں نے ڈیملر کریسلر اے جی اور موبلٹی کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دینے کے علاوہ بی ایم ڈبلیوکے ایگزیکٹو نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

لگژری کار بنانے والی کمپنی پورش اے جی کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین اولیو ر بلوم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنی کمپنی میں سجاد خان جیسے ڈیجیٹل ماہر کا استقبال کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہماری آئی ٹی کی ٹیم مزید اچھا کام کرے گی۔

 یادرہے سجاد خان جن کے پاس پاکستان کے ساتھ ساتھ جرمن شہریت بھی ہے وہ پورشے کار سازکمپنی کے ایگزیکٹو بورڈ کے آٹھویں رکن بن گئے ہیں۔

مزیدخبریں