ایک نیوز نیوز: صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملکہ برطانیہ کو ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا۔
He offered his sincere and heartfelt prayers for the departed soul.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 9, 2022
He has further said that his thoughts go out at this time of sorrow to the Royal family members and people of Great Britain.
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ محترمہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر بہت غم ہوا ہے۔ پاکستان ان کی موت کے سوگ میں برطانیہ اور دیگر دولت مشترکہ ممالک میں شامل ہے۔ برطانیہ کے شاہی خاندان، عوام اور حکومت سے میری دلی تعزیت ہے۔
Deeply grieved at the passing of Her Majesty Queen Elizabeth II. Pakistan joins the UK & other Commonwealth nations in mourning her death. My heartfelt condolences to the Royal Family, people & government of the UK. @10DowningStreet @RoyalFamily
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 8, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور چیئرمین عمران خاں نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم نے انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں،انہیں پاکستان کے ساتھ خصوصی لگاؤ تھا۔
ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال سےدنیا انسانیت سے محبت کرنےوالی شفیق شخصیت سےمحروم ہو گئی ہے۔ملکہ الزبتھ دوئم جیسی عظیم شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ملکہ الزبتھ دوئم کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پنجاب حکومت شاہی خاندان اور برطانوی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) September 9, 2022
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم ایک عہد کی نمائندہ ہیں۔ ملکہ ہمدردی اور امید کا روپ تھیں۔
Deeply saddened by the loss of one the most iconic figures of our times. Queen Elizabeth II personified an era & embodied hope & compassion. @ClarenceHouse @10DowningStreet. At this time of grief, our thoughts & prayers go out to people & govt. of UK and @RoyalFamily.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 8, 2022
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملکہ کی وفات سے ایک عظیم روایت اور دور کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
My condolences to the people of the United Kingdom and the royal family on the demise of Queen Elizabeth II. A great legacy and an era have come to an end. May The Queen rest in eternal peace.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 8, 2022
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس نے ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پر طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ دنیا بھر میں پیار، وقار اور لگن کے لیے پہچانی جاتی تھیں۔
I am deeply saddened at the passing of Her Majesty Queen Elizabeth II, admired worldwide for her leadership & devotion.
— António Guterres (@antonioguterres) September 8, 2022
She was a good friend to the @UN & a reassuring presence through decades of change.
Her unwavering, lifelong dedication will be long remembered. pic.twitter.com/1wlZEt8PLA
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی ملکہ کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے تمام سرکاری دفاتر پر پرچموں کو سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، روس کے صدر ولادمیر پیوٹن، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز، بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور یورپی یونین چیف نے بھی ملکہ الزبتھ کے انتقال پرگہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پوپ فرانسس کی جانب سے بھی ملکہ برطانیہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیاہے۔