کرونا کے بعد خطرناک وبا 29سے زائد افراد کی زندگیاں نگل گئی

کرونا کے بعد خطرناک وبا 29سے زائد افراد کی زندگیاں نگل گیا
کیپشن: کرونا کے بعد خطرناک وبا 29سے زائد افراد کی زندگیاں نگل گیا

ایک نیوز نیوز: کراچی اور اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری، کراچی میں ایک دن میں مزید 87 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں دو ماہ کے دوران ڈینگی سے 29 افراد جاں بحق ہوچکے، جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کراچی کی مختلف لیبس میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کے ڈینگی کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں، بڑے اسپتالوں میں جگہ بھی کم پڑگئی ہے۔

ادھر چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور میں 50 اور راولپنڈی میں 39 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 425 مریض زیرِ علاج ہیں۔