گوجرانوالہ: سسرالیوں نے بہو کو مبینہ طور پر قتل کر دیا

Sep 09, 2022 | 09:55 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: گوجرانوالہ میں تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں سسرالیوں نے بہو کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ انعم کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ انعم کی 2 سال پہلے سلمان سے شادی ہوئی تھی، بچہ نہ ہونے پر انعم کے سسرالی طعنے دیتے رہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات انعم اور سسرالیوں میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔

تھانہ سبزی منڈی پولیس نے واقعے سے متعلق مقدمہ درج کرلیا۔ اس کے متن کے مطابق انعم کے سسرالیوں نے قتل کے بعد واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا۔

مزیدخبریں