بزرگ سیاستدان، سابق سپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو انتقال کرگئے

Oct 09, 2024 | 23:53 PM

ایک نیوز:بزرگ سیاستدان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کےمطابق  الہی ٰبخش سومرو 1997 سے 2001 تک قومی اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں، انہوں نے وفاقی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ کل دوپہر کراچی میں ادا کی جائے گی اور تدفین ان کے آبائی علاقے احمد میاں سومرو میں کی جائے گی۔   

مزیدخبریں