ایک نیوز: خیبر پختونخوا ہاؤس سیل کرنے پر خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیاہے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے سیلنگ کرنے والے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل صبح عدالت میں طلب کر لیا ۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ درخواست کے مطابق بغیر کسی وجہ کے خیبر پختونخوا ہاؤس سیل کیا گیا، ہاؤس میں فیملیز رہائش پذیر تھیں جنہیں سامان نکالنے کا بھی موقع نہیں دیا گیا ۔