ویب ڈیسک: جاپان میں وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم شیگیرو ایشیبا نے پارلیمنٹ کو تحلیل کیا، انہوں نے حال ہی میں وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، اب جاپان میں عام انتخابات 27 اکتوبر کو ہوں گے۔
اس سے قبل عوام کی جانب سے حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیاستدانوں کے فنڈنگ سکینڈلز پر عدم اعتماد کے باعث فومیو کیشیدا نے تین سالہ وزارتِ عظمیٰ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
ایشیبا نے میڈیا کو بتایا کہ ’ہم اس الیکشن کا منصفانہ اور خلوص کے ساتھ سامنا کرنا چاہتے ہیں، تاکہ اس حکومت کو (عوامی) اعتماد حاصل ہو۔
بعد ازاں پارلیمنٹ کے سپیکر نے شہنشاہ کی مہر کے ساتھ وزیر اعظم کا خط پڑھ کر سنایا، پارلیمنٹ کو باضابطہ طور پر تحلیل کر دیا گیا اور قانون سازوں نے ”بانزئی“ کا روایتی نعرہ لگایا۔