دہشتگردوں کا فرنٹیئر کور پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 جہنم واصل، حوالدار شہید

Oct 09, 2024 | 19:36 PM

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کا فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ حوالدار وطن پر قربان ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ایک گروپ نے ضلع ژوب میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی میں ایک خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب دہشتگرد عمر عرف عمری سمیت دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد عمر عرف عمری ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر حملے میں ملوث تھا، دہشتگرد عمرسکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف شدید فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار جمشید خان شہید ہوگئے۔  

مزیدخبریں