ایک نیوز: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کسی صورت متوازی عدالتی نظام کی اجازت نہیں دیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس کےدوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کچھ تنطیموں پر پابندی عائد کی تھی اس کے حقائق بتانا چاہتا ہوں، آپ ایک طرف ریاستی اداروں، حکومتوں کو گالیاں دے رہے ہیں، جو بھی حقوق کی بات کرنا چاہتا ہے تو حکومت ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے، ایک دو بڑی جماعتوں کے لوگ پی ٹی ایم سے ملے تو انہوں نے کہا کہ حقوق کی بات کرو تو ٹھیک بندوق مت اٹھاو، جرگہ کرنے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں، ایک طرف ایک جرگہ دوسری طرف عدالت کہہ رہے ہیں،کسی صورت متوازی عدالتی نظام کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہاان کے سیاسی رہنماوں کی سوشل میڈیا پر گفتگو سن لیں یہ کس قدر گالیاں دیتے ہیں، آپ کئی سالوں سے ریاستی اداروں کو گالیاں دیتے رہے تب ہم نے پابندی عائد کی، سیاسی حقوق کی بات کریں ضرور کریں، جو کوئی بھی ان کے ساتھ ملوث پایا گیا ان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی، ان کے دفاتر، پاسپورٹس کینسل، سفری پابندیاں تو پابندی کے ساتھ ہوئی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ کا مزید کہناتھا جو ان لوگوں کی مدد کرے گا ان پر بھی پابندی ہو گی، پی ٹی ایم کا ایجنڈا دیکھیں، ان کو بیرون ملک سے ڈاکومنٹریز بنا کر دی گئیں، دنیا کا ماڑے سے ماڑے ملک میں بھی بارڈر سے ایسی آمد و رفت نہیں تھی جیسی ہماری تھی، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ گالی دیتے جائیں اور نرم ریاست کچھ نا کرے، حقوق ہونے چاہیے میں خود حقوق کا بہت بڑا علمبردار ہوں، کیا کسی کو ہتھیار اٹھانے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟ جو لوگ پی ٹی ایم کو کسی بھی طرح سہولت دیں گے ان کو بھی شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور سیاسی جماعتوں پر پابندی کا سامنا ہوگا ۔